خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال، پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کےتحریک انصاف کی خواتین سے متعلق نامناسب الفاظ کے استعمال پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان چلو بھر پانی میں ڈوب مرو ، جس طرح کی بے ہودہ زبان فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی خواتین کیخلاف استعمال کی ہے اس پر ان کے خلاف ایف آئی آر میں خود درج کرواؤں گی،

مولانا کے ساتھ جو ہوگا انہیں انکے گھر والے بھی گھسنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close