کوئٹہ، خودکش حملے میں متعدد ہلاکتیں

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کوئٹہ پولیس کے ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ٹرک میں آگ لگ گئی، جبکہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی،

جس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور ایک اہلکار شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close