بڑے شہر میں پانی کی بڑی پائپ لائن پھٹ گئی، پانی کی قلت کا اندیشہ

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی لائن پھٹنے کی وجہ سے اب تک ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاری پارک سے نیپا چورنگی جانے والی سڑک لائن پھٹنے کے باعث زیرِ آب آ گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آج سے کراچی شہر کے بڑے علاقے میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سڑک کے زیرِ آب آنے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔۔۔۔

close