بلاول بھٹو نے چاروں صوبوں میں عوامی راج کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جدوجہد بار آور ہونے کے قریب ہے آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا۔پیپلزپارٹی کے55 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں، الیکٹڈ جمہوری حکومتوں کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نیمشکل ترین حالات کا جرات و بہادری سے مقابلہ کیا، جمہوری اداروں کو بااختیار، طاقتور بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک،آئین اور جمہوریت سب سے زیادہ عزیز ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مزیدمضبوط ہوگی۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں، ہمیں بھی بطور جماعت،ریاست اور قوم اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں