پنجاب میں تبدیلی لانے کیلئے اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں یا نہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا ردِعمل آگیا

راولپنڈی(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاک فوج کی کمان میں تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی۔

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جنرل سید عاصم منیر پروفیشنل اور انتہائی قابل سولجر ہیں،نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ ساز کردار اداکیا۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں،پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے،ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close