اپنی 6سالہ مدت ملازمت سے مطمئن ہوں یا نہیں؟ سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی صحافی سے گفتگو

راولپنڈی (پی این آئی) جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کی ، تقریب کے بعد صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف نے کہا کہ بطور آرمی چیف 6 سال ملک و قوم کیلئے جو ہو سکتا تھا کیا، جس سے مطمئن ہوں ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل باجوہ کو پورے اعزاز کے ساتھ جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران موجود تھے۔سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور آرمی چیف اپنی 6 سالہ مدت کے دوران ملک و قوم کے لئے جو ہو سکتا تھا وہ کیا اور وہ اس سے مطمئن ہیں، آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کی طرف دیکھتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ اب فورس کی کمان ان کے حوالے ہے اور یہ بہترین آفیسر ہیں۔

close