راولپنڈی(پی این آئی) پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی تقریب کے دوران سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکزبنے رہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، خواتین سمیت دیگر نے راحیل شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔کمانڈ تبدیلی کی تقریب، سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
کمانڈ تبدیلی کی تقریب، سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویزکیانی کی بھی تقریب میں شرکت کی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران بھی شریک ہوئے۔پروقار تقریب میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی اور سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں