ریحام خان نے عمران خان کو توشہ خانہ سے متعلق طعنہ دیدیا

لندن ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ یہاں عوام کے لیے لنگر خانہ اور حکمران کے لیے توشہ خانہ ہے ۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ انتشار خان کہتے ہیں کہ یہاں غریب کے لیے اور قانون اور امیر کے لیے اور قانون ہے ویسے بات تو سچ ہے،یہاں عوام کے لیے لنگر خانہ اور حکمران کے لیے توشہ خانہ۔ریحام خان نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ویسے پی ٹی آئی لیڈر شپ کو اس وقت ذہنی سکون کی گولیوں کی بھی سخت ضرورت ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close