لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا استعفیٰ منظور

راولپنڈی (پی این آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا استعفی منظور کر لیا گیا، فیض حمید قبل از وقت ریٹائر ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو کو بھجوایا گیا استعفیٰ فوری منظور کر لیا گیا ہے، جنرل فیض حمید نے 24 ڈی جی آئی ایس آئی کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے۔

 

 

 

16 جون 2019ء سے 19 نومبر 2021 تک وہ ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی مدت ملازمت اپریل 2023ء میں مکمل ہونا تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close