حقیقی آزادی مارچ ،عمران خان کا خطاب تین گھنٹے کی تاخیر سےکیوں شروع ہوا؟وجہ سامنے آگئی

راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسے میںعمران خان کا خطاب تاخیر کا شکار ہوا ۔ پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کا جلسہ سے خطاب شام چار بجے کرنا تھا لیکن عمران خان کا خطاب تین گھنٹے کی تاخیر سے رات سات بج کر بیس منٹ میں شروع ہوا اور انہوں نے ڈیڑھ گھنٹہ خطاب کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تاخیر سے خطاب شروع ہونے پر ایک بات قابل دید نظر آئی کہ جلسے میں شریک شرکاء کی جانب سے کسی بھی ایسے رویے کا مظاہرہ نہیں کیا گیاکہ عمران خان کے خطاب کی تاخیر متاثر ہو جلسہ گاہ میں شرکاء پر امن طریقے سے موجود رہے اور عمران خان کا انتظار کرتے رہے اور جب عمران خان کی آمد جلسہ گاہ پر ہوئی تو پورا جلسہ گاہ عمران خان زندہ باد اور عمران خان ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ فلگ شگاف نعروں سے گونج رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close