پی ٹی آئی جلسہ، راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی (پی این آئی) مری روڈ راولپنڈی پر آج ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے پلان جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اسلام آباد ایکسپریس وے سے راولپنڈی کے لیے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں، ایکسپریس وے سے پرانے ایئر پورٹ کی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک کھلی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فیض آباد مری روڈ راولپنڈی کے داخلی راستے سے بند ہے،

آئی جے پی روڈ، مری روڈ اور راولپنڈی کے لیے فیض آباد کے تمام راستے بند ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 26 نمبر چونگی سے ٹریفک کے لیے شاہراہیں کھلی ہیں، اسلام آباد ائر پورٹ اور موٹر وے ٹریفک کے لیے کھلا ہے، مری روڈ راولپنڈی کی طرف ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے فیض آباد میں متبادل روٹ ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متبادل طور پر ٹریفک کو اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے، ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، متبادل طور پر مارگلہ روڈ اور ایوب چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے، فیض آباد بس ٹرمینل ٹریفک کے لیے بند ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں