اگلے ماہ کے پہلے ہفتے عمران خان پنجاب حکومت سے بھی محروم ہونے والے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

فیصل آباد (آئی این پی)سابق صوبائی وزیراورمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سردارخلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ اُنہیں اُمیدہے کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت کی ضلعی انتظامیہ کی56شرائط پرآج فیض آبدمیں جلسہ نہیں کرے گی نہ پریڈگرائونڈ میں عمران خان کاہیلی کوپٹرآئے گا۔عسکری قیادت پرسیاسی کھیل میں ناکامی کے بعداُن کے سیاسی راستے بلاک ہوچکے ہیں اب اُنہیں کوئی سہولت میسرنہیں رہے گی۔

اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں عمران خان پنجاب حکومت سے بھی محروم ہونے والے ہیں جبکہ عام انتخابات میں سیاسی طورپرمرحوم بھی ہوجائیں گے۔اب ایک زرداری پی ٹی آئی پربھاری ثابت ہونے والے ہیں۔ ایوان اقتداراورایوان اقتدار سے باہرآکرعمران خان نے جوسازشیں،جھوٹے بیانیے،الزامات اوربدزبانی کی اس کے نتیجہ میںاُن کاسیاسی کردار اب سوالیہ نشان بن چکاہے۔اُن کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف بیرون ملک میں بھی پارٹی کے قائدہیں اورفیصلے اُن کے مشاورت پرہورہے ہیں۔صدرکے ساتھ مل کرکھیلنے کے دعویدارکوچندگھنٹوں بعد سمری پر دستخط کے بعدچلوبھرپانی میں ڈوب مرناچاہئے کہ اُن کی مرضی نہیں چل سکی۔عارف علوی نے خودکوپی ٹی آئی کی بجائے ریاست کاصدرثابت کیا۔عمران خان نے حساس ایشوپربھی سیاست کی کوشش کی اُنہیں اس پراحساس نہیں ہوا۔اُنہیں اس وقت احساس ہواجب ان کے ساتھ ہاتھ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close