پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے کتنے فیصد امکانات ہیں؟ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بلوم برگ کی رپورٹ کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی جریدے نے بھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے بہت زیادہ امکانات مسترد کردیا ہے۔ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں دیوالیہ کیامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close