الیکشن کب ہوں گے؟ عمران خان کا اہم اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن زیادہ نہیں تو اکتوبر میں ہوجائیں گے لیکن ہم نے پریشر رکھنا ہے،یہ جو مرضی کرلیں الیکشن تو ہوں گے، ان کو ڈرہے کہ الیکشن جب بھی ہوں گے یہ ہار جائیں گے، ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، زیادہ سے زیادہ الیکشن اکتوبر میں چلے جائیں گے لیکن ہم نے تو ان پر پریشر رکھنا ہے،چوروں کو لایا گیا ان کو این آراو دلوایا گیا، اور ہمارے اوپر بٹھادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں الیکشن تو ہوں گے، یہ ڈر رہے کہ الیکشن جب بھی ہوں گے یہ ہار جائیں گے، مجھے یقین ہے میری قوم میں شعور آگیا ہے، جب لوگوں پر شعورآجاتا ہے اتو اداروں پر پریشر ڈالتے ہیں۔یہ 11 کا ٹولہ مل کر بھی ہم سے آدھے لوگ باہر نہیں نکال سکتے۔یہ چور عوام سے ڈرتے ہیں ان کیلئے کوئی نہیں نکلتا۔ عمران خان نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ایف آئی آر کٹوانے میں پورا زور لگایا، لیکن پولیس والا کہتا کہ میں ایف آئی آر پر سائن نہیں کرسکتا۔

 

مجھے پتا ہے کہ مجھ پر کس نے قاتلانہ حملہ کرایا ہے، اگر میری ایف آئی آر نہیں کٹ سکتی تو عام آد می کا کیا ہوتا ہوگا؟موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں میری فوج سے لڑائی ہو، ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، میں چاہتا ہوں ادارے مضبوط ہوں ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، میں اپنی قوم کیلئے راولپنڈی جارہا ہوں میری قوم میرے ساتھ ہے، کل کا مجمع تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں