پنجاب حکومت کی تبدیلی کی خبریں، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ردِعمل آگیا

لاہور ( پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات، ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ مارچ کے شرکاء کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے انتظامات مکمل ہیں۔راولپنڈی میں عمران خان اورمارچ کے شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جومرضی آئے یا جائے ، پنجاب میں کوئی بھی سیاسی مہم جوئی کامیاب نہیں ہوگی۔پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا،اب بھی مخالفین ناکام رہیں گے۔ن لیگ ہر آنے والے دن نیچے ہی نیچے جارہی ہے۔ملاقات میں فواد چوہدری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کوجہلم کے دورے کی بھی دعوت دی گئی جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلی فرصت میں جہلم آؤں گا اورعوامی فلاح کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔جبکہ فواد چوہدری نے کہا کہ انشاءاللہ کل راولپنڈی میں عوام کا سمندر ہوگا۔۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے سے قبل عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں تمام پاکستانی 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں، جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔

 

 

 

مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔ اس سے قبل گزشتہ روز اپنے پیغام میں عمران خان کی جانب سے اپنے لانگ مارچ سے متعلق کہا گیا تھا کہ 12 جماعتوں کا فوج کو کنٹرول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، انتخابات کے جلد یا بدیر ہونے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، 26 نومبر کو پاکستان میں سیاسی کلائمیکس ہو گا۔ رجیم چینچ پر پوری ملک کا معاشی نقصان ہوا، عوام کا سیاسی نظام سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے، ہمیں ملک میں قانون کی حکمرانی لانا ہے۔

close