آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ٹیکس معلومات کس نے لیک کیں؟ 2اہم شخصیات کی چھٹی ہوگئی

راولپنڈی (پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ان لینڈ ریونیو کے 2 افسران کو برطرف کر دیا گیاہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق فیڈل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات کے دوران پیشرفت سامنے آئی ہے اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ، افسران سے ڈیٹا لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں ، دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہواہے ، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں ۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات افشا ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔

 

 

 

وزارت خزانہ کے مطابق معلومات کی لیکیج ٹیکس دہندگان کی معلومات کو خفیہ رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی ہے، وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا کو معاملے کی فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ معاملے میں ملوث لوگوں کا سراغ لگا کر 20 دن میں رپورٹ پیش کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close