سپریم کورٹ سے بڑی خبر، کس کی تاحیات نا اہلی ختم کردی؟ سیاسی میدان میں ہلچل

اسلام آباد (پی این آئی ) فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا ہے ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا فیصل واوڈا کو فوری سینٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دینے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کو تاحیات نااہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

 

 

 

سماعت کے دوران فیصل واوڈا نے دہری شہریت کے قانون کے مطابق اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل امریکی شہریت چھوڑنے کیلئے درخواست دے چکا تھا،میری نیت ٹھیک تھی لیکن قانونی طور پر غلط ہوا، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت کا آپ کو بلا کر شرمندہ کرنا مقصد نہیں ہے، سپریم کورٹ پارلیمنٹیرینز کو بے توقیر نہیں کرنا چاہتی،آپ نے کب دہری شہریت ختم کرنے کیلئے درخواست دی تھی، جس پر فیصل واوڈ انے بتایا کہ 25 جون 2018 کو دہری شہریت ترک کر دی تھی ، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے قومی اسمبلی کی نشست سے کب استعفیٰ دیا تھا ، جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ 30مارچ 2021 کو استعفی دیا تھا، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا اس حساب سے آپ نے 3سال اسمبلی کی رکنیت رکھی، آپ نے اگر غلطی تسلیم کر ہی لی ہے تو پھر آپ فوراً سینٹرشپ سے بھی استعفیٰ دے دیں ، آپ کی تاحیات نااہلی ختم کر رہے ہیں، آپ موجودہ مدت اسمبلی کیلئے نااہل ہوئے ہیں، آئندہ جنرل الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔

 

 

 

 

چیف جسٹس عمر عطابندیا ل نے فیصل واوڈا کو آرٹیکل 63ون سی کے تحت 5سال کیلئے نااہل کرتے ہوئے ، فوری استعفیٰ چیئر مین سینٹ کو بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔

close