اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلی میں آکر بیٹھے اور رائے کا اظہار کرے اسمبلی سے باہر رہ کر الیکشن کا مطالبہ درست نہیں وقت پر انتخابات ہوں گے۔ ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قبل ازوقت الیکشن کسی چیز کا حل نہیں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے پاکستان 3ماہ نگراں حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اوران کیٹولیکی خواہش ہے کہ انتخابات جلدہوں اداروں کوسیاست میں مدعو کرنا عمران خان اور ٹولیکی خواہش ہے ہم بھی الیکشن کامطالبہ کرتے تھے،عمران خان کی حکومت گئی توالیکشن یاد آگئے جمہوری حکومت ہیاپنی مدت پوری کریگی پھرالیکشن ہوں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وقت سے پہلے الیکشن کرانے ہیں تو عدم اعتماد کا ہی راستہ ہے پہلیبھی تاریخی اجتماع ہوئے ہیں اجتماعات سے ہی الیکشن کرانے ہیں تو کوئی بھی حکومت 2 ماہ نہیں رہیگی اجتماعات سیحکومت آتی یا جاتی نہیں،اجتماع سیحکومت گراناخام خیالی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کے فیصلے کو سب نے سراہاہے پہلیدوسینئرلوگوں کوتعینات کیا گیا ہے سنیارٹی کو مدنظر رکھا گیاہے ذاتی رائیرہی ہیکہ سمری جلدی بھیجنی چاہیے تاکہ چہ مگوئیاں نہ ہوں ابہام سے بچنے کیلئے سمری جلدی بھیجنے کاطریقہ بہترین ہوگاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں