جنرل عاصم منیرنے اپنی نوکری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عمران خان کو کیا تفصیلات دی تھیں جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا؟ کامران شاہد کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) معروف اینکر پرسن کامر ان شاہد نے کہا ہے کہ میری نظر میں جنرل عاصم منیر اس وقت ابھر کر سامنے آئے جب انہوں نے اپنی نوکری کی پرواہ کیے بغیراس وقت کے وزیر اعظم(عمران خان) کے سامنے کرپشن کی۔

تفصیلات رکھ دیں اور انہیں بتا یاکہ پنجاب میں کہاں پر کرپشن ہوئی اور بطور ڈی جی آئی ایس آئی یہ ان کا فرض تھا کہ وزیر اعظم کو آگاہ رکھیں۔اپنے پروگرا م میں کامران شاہد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وقت سے پہلے جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹا دیا،اس وقت کے وزیراعظم نے اپنے حساب سے ٹھیک کیا لیکن انصاف کے حساب سے غلط کیا ،اب اللہ نے انصاف کیا ہے ، جس جنرل کو عمران خان نے کرپشن کی تفصیلات دینے پر عہدے سے فارغ کیا آج وہ آرمی چیف بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد تعیناتی ہے جسے عمران خان نے پہلے ہی متنازعہ بنانا شروع کردیا ہے، جنرل عاصم منیر کو متنازعہ کرنے کے لیے لانگ مارچ کیا گیا ، بیانات دئیے گئے اور جلسے بھی کیے گئے تا کہ جنر ل عاصم منیر پر دباو ڈالا جا سکے ۔عارف علوی بھی سمری پر دستخط کرنے سے پہلے عمران خان سے ملنے گئے جو کہ غلط تھا ۔

close