اسلام آباد/نئی دہلی (آئی این پی)عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اور ان کے اینکرز نے چیخ چیخ کرآسمان سر پر اٹھا لیا۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار ہیں، عاصم منیر سید گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں پہلے آرمی چیف ہیں جو دو انٹیلی جنس ایجنسیوں (آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس) کی سربراہی کر چکے ہیں۔
عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے، اور پورے بھارتی میڈیا میں ایک سوگ کا سماں ہے۔بھارتی ٹی وی اینکرز چیخ چیخ کر کہتے نظر آرہے ہیں سید عاصم منیر جو سابق آئی ایس آئی چیف ہیں، انہیں پاکستانی حکومت نے پاک فوج کا سربراہ بنادیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے صدر مملکت کو آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری بھیجنے کی دیر تھی کہ بھارتی اینکرز نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا، اور بھارتی میڈیا پر پاکستان اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی رہی۔بھارتی میڈیا کی چیخیں بتارہی ہیں کہ مودی سرکار کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی بطور آرمی چیف تعیناتی بالکل بھی ہضم نہیں ہورہی، اور بھارتیوں کے 27 فروری کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے زخم تازہ ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں