شیخ رشید نے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے ایک مختلف آرمی چیف ہوں گے،فوج ایک نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہورہی ہے،آپ دیکھیں گے کہ جنرل عاصم منیر فوج کو سیاست سے دور کرکے دکھائیں گے،سب چیزیں خوش اسلوبی سے طے ہوگئی ہیں۔

 

 

انہوں نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آنے والے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی دونوں میرے شہر سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں تعیناتیوں پر مبارکباد دیتا ہوں، سب چیزیں خوش اسلوبی سے طے ہوگئی ہیں اب قوم اب الیکشن کی تیاری کرے،آپ دیکھیں گے کہ جنرل عاصم منیر فوج کو سیاست سے دور کرکے دکھائیں گے، یہی صورتحال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ہے، فوج ایک نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہورہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بھی آج سے مثبت پٹری پر چڑھ گئی ہے۔یہ جتنے اپنے آپ کو فلاسفر اور انٹرنیشنل ارسطو سمجھتے تھے ان کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔عمران خان کا پنڈی میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا میں خود اس جلوس کی لال حویلی سے قیادت کر کے جاؤں گا اور کل تین بجے پریس کانفرنس کروں گا۔ میرا نہیں خیال کہ عمران خان دھرنا دیں گے کیونکہ کرکٹ کا میچ ہورہا ہے، بس لانگ مارچ اور جلسے تک بات رہے گی۔

 

 

 

شیخ رشید نے کہا کہ میں شروع سے کہہ رہا تھا کہ نومبر کا آخری ہفتہ پاکستان کی سیاست کیلئے اہم ہے، یہ سب فوج اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگیا ہے اب آپ اچھی خبریں سنیں گے۔میں نہایت ذمہ داری سے کہہ رہاہوں کہ قبل از وقت انتخابات ہوں گے، ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے ایک مختلف آرمی چیف ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں