لاہور(پی این آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فل بنچ تشکیل دیدیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فل بنچ تشکیل دیدیا،فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کریں گے ،جسٹس عائد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی بنچ میں شامل ہیں۔این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، کسی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے، عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں