مجھے اقتدار میں آنا ہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے تو پاور میں آنا ہی ہے اور انہیں تو الیکشن مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں۔عمران خان نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے زمان پارک میں ملاقات کی اور انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے جو حالات کر دیئے ہیں ہمیں انتخابی مہم چلانے کی بھی ضررورت نہیں،

اقتدار میں ہم ہی آئیں گے، ملکی مسائل کا حل صاف اور شفاف الیکشن ہے، اکثریت کے ساتھ آنے والی حکومت رول آف لا (قانون کی حکمرانی) قائم کرے، پاکستان میں ہرجگہ مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں، سب سے بڑا مافیاز رئیل سٹیٹ مافیاز ہے۔طاقتورحکومت ہو گی توملک میں اپنی پالیسیوں پرعملدرآمد کراسکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close