پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں بڑی خیمہ بستی بنانے کی تیاریاں، جمعہ کی رات تک کتنے ہزار افراد پہنچ جائیں گے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری میں اتفاق ہے ملک میں مارشل لا لگ جائے، مارشل لا کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو تحریک انصاف ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، جمعہ کی رات کو 35 سے 40 ہزار لوگ راولپنڈی پہنچ جائیں گے، ہفتے کولاکھوں لوگوں کا اجتماع پنڈی میں ہوگا،

35 سے 40 ہزار لوگوں کے لییاقبال پارک میں خیمہ بستی بنائی جارہی ہے، پورا نیا شہر بسے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہفتہ کو عمران خان راولپنڈی میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے الیکشن ضروری ہیں، شہبازشریف کو کوئی آوازبھی دے تو جہاز پکڑ کر باہر چلے جاتے ہیں، پاکستان میں لوگوں کو پتا ہی نہیں انڈسٹری اور کامرس کا وزیر کون ہے، سارے وزیرملک سے باہرہیں، اب ہمارے وزیر بھی نامعلوم ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج اگرملک میں مارشل لا نہیں تو عمران خان کی وجہ سے نہیں، نوازشریف، آصف زرداری تو چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگ جائے، مارشل لا نہیں لگے گا الیکشن ہی ہونگے، نوازشریف نے ملک میں مارشل لا لگانے کی پوری کوشش کی، نوازشریف، آصف زرداری میں اتفاق ہے ملک میں مارشل لا لگ جائے، مارشل لا کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو تحریک انصاف ہے، ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا انشااللہ الیکشن ہی ہونگے۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری پر وزیر دفاع اور وزیرداخلہ کے الگ الگ بیانات ہیں، وزیراعظم پردے سے نہیں نکل رہے، چلمن سے لگے بیٹھے ہیں، اگر وہ باہر نکلیں گے تو اپنی پوزیشن بتائیں گے وہ کیا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں معاملہ غیر متنازع طور پر حل ہو، ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، انہوں نے معاملے کوبڑا متنازع بنایا ہے، سارے چوروں نے اکٹھے ہو کر مشاورت کی، اس پر عوام کو دکھ ہوا، جو بھی آرمی چیف لگانا ہے لگائیں تاکہ معاملات آگے بڑھیں، غریب لوگوں کو تو اپنی روٹی کی فکر پڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close