حکومت نے فرح گوگی کی گرفتاری کیلئے درخواست دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری کے لیے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو درخواست دیدی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو اگر انتقامی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو بسم اللہ، اس وقت وزیراعلیٰ کے ایوان میں ان کے بیٹے نے رئیل اسٹیٹ کھولا ہوا ہے، آپ کو اور آپ کے بیٹے کو حرام کے

مال کی لت پڑی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب کی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں اور تزین و آرائش کی جا رہی ہے، آپ نے اپنے وزراء کی تنخواہیں 12 لاکھ روپے کر دی ہیں، آپ سرکاری خزانے کو بھی لوٹ رہے ہیں اور قبضے بھی کر رہے ہیں۔ارشد شریف قتل اور عمران خان پر حملے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت پر الزام تراشی کرنے والے تسنیم حیدر سے متعلق سوال پر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تسنیم حیدر کو ترجمانی کا نوٹیفکیشن کس نے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ شخص کہتا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہوئی، پرویز الٰہی نے کل یہ ساری پلاننگ کروائی ہے، کوئی شخص کہہ دےکہ میں ارشد شریف قتل پلاننگ میں ملوث تھا، کیا یہ مان لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تسنیم حیدر کی اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر ہیں، کیاتسنیم حیدر کو پی ٹی آئی کا ترجمان سمجھ لیا جائے، شکل سے لگتا بھی ہے، گھڑی چوری کیس سے نظر ہٹانے کے لیے تسنیم حیدر جیسے کردار کو لایا گیا۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی سے متعلق سوال پر رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا یہ جو اسٹوری آئی ہے کہ فرح گوگی دبئی نہیں گئی،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں