اسلام آباد (پی این آئی ) ن لیگی رہنما تسنیم حیدر کے حوالے سے سوشل میڈیا میں زیرگردش تصاویر پر زلفی بخاری نے اپنا ردعمل دے دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کا لیگی رہنما تسنیم حیدر سے جوڑنے کی کوشش پر ردعمل میں کہنا ہے کہ جس شخص کو مجھ سے منسلک کیا جارہا ہے اس کو جانتا تک نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس تقریب کی تصاویر پھیلائی جارہی ہیں اس میں 15 سو سے زائد لوگ موجود تھے، اس شخص سے پہلی اور آخری ملاقات
اسی تقریب میں ہوئی تھی۔زلفی بخاری نے کہا کہ اہم بات یہ ہے الزام لگانے والا شخص برطانیہ میں بیٹھ کر یہ بات کررہا ہے جبکہ برطانیہ میں کسی پر بھی جھوٹا الزام لگا کر بچنا ناممکن ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر تسنیم حیدر کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں تو اس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اور اگر الزامات جھوٹے ہیں تو برطانوی عدالت سے رجوع کرلیں۔زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں نے ہمیشہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر میری عزت افزائی کی ہے جس کیلئے ان کا شکر گزار ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں