عمران خان نے جلسہ کرنے کی بجائے کس مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) تحریک انصاف کا فیض آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ۔ پاکستان تحریک انصاف کے آزادی لانگ مارچ کا اگلا پڑاؤ فیض آباد ہوگا، پی ٹی آئی نے وہاں دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزادی لانگ مارچ کا اگلاپڑاؤ فیض آباد ہوگا، پی ٹی آئی نے وہاں دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے فیض آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما واثق قیوم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے جس میں راولپنڈی میں دھرنے دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ درخواست کے متن میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی 26نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پُرامن دھرنا دے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے۔درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26نومبر کا دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے جائیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دفتر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مذکورہ درخواست وصول کرلی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close