نئے آرمی چیف کی سمری، صدر مملکت کیا کرنیوالے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ ہماری اس سلسلے میں کوئی چوائس نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close