پی ٹی آئی کے کتنے ارکان اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) تین درجن پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق زرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے 123ارکان کے استحفوں کو قبول کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ دسمبر کے مہینے میں کرے گی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے زرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے قبول نہیں کرنے، کیونکہ اسپیکر پہلے ہی گیارہ ارکان کے استعفے قبول کرچکے ہیں اور یہی فارمولہ دیگر ارکان قومی اسمبلی پر لاگو ہوگا یہ صرف وقت کی بات ہے کہ کب ان کے فیصلے قبول کرنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close