بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل کے خلاف آج اہم پیش رفت کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے آج شہباز گل پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر شہباز گِل کے وکیل نے کہا تھا کہ بغاوت کی دفعات کلونیل لا ہے، فیئر ٹرائل کے حوالے سے بھی عدالت نے دیکھنا ہے،

وہ کون سے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر کیس نے آگے بڑھنا ہے۔ اس حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کو ٹرائل سے پہلے عدالت نے دیکھنا ہے، اس مرحلے پر یہ کیس آگے بڑھ بھی سکتا ہے یا نہیں، پہلے یہ طے ہونا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں