عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنوں گا یا نہیں؟ فیصل واوڈا کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پہلے کہا تھا غلط لوگوں پر بھروسا نہ کریں،عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسہ کرتے ہیں،میں تو عمران خان کو ایسے لوگوں سے بچا رہا تھا۔مجھے پتہ تھا شہزاد اکبر نے ملک چھوڑ کے چلے جانا ہے،میں اس وقت بھی عمران خان کوکہتا تھا یہ ملک چھوڑ کرچلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل واوڈا نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لندن سے فنڈز آئے تھے جس پر نیب نے بلایا،وفاقی کابینہ سے بلا وجہ غلط کام کرایا گیا۔

پاکستان کے خزانے کو 190 پاؤنڈ کا نقصان ہوا۔وعدہ معاف گواہ بننے نہیں آیا اور نہ بنوں گا،عمران خان کیخلاف تھا اور نہ ہی آئندہ ہوں گا۔نیب پیش پر وہ لوگ آنے سے گھبراتے ہیں جن کے دامن پر کوئی داغ ہو۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ڈی ایم کے مقابلے میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔میں نے کہا تھا لانگ مارچ خونی ہو گا،تو میں نے غلط کیا کہا تھا وہاں سب کچھ ہوا،جب ضرورت پڑے گی تو دو خاص لوگوں کا ذکر آئے گا۔ فیصل واوڈا نے نیب میں بلائے جانے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کو ساری صورتحال کا پتہ تھا،میرا ماننا ہے کہ جیسے ہمیں کہانی سنائی گئی ویسے ہی عمران خان کو سنائی گئی ہو گی شہزاد اکبر نے کابینہ سے غلط کام کرایا،اس وقت کہا تھا کہ مصنوعی بیساکھیوں پر کھڑے ہیں،ایک اور آئینی عہدہ ایک سازش کے تحت استعمال ہو رہا ہے۔اس پر ٹارگٹ سیٹ کر لیا گیا ہے کہ لاک اور فائر کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے کیس میں کوئی اسٹے آرڈر تو نہیں تھا تو پھر کیوں اسے ملک سے باہر جانے دیا گیا۔قبل ازیں اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خوردبرد کیس میں فیصل واوڈا نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔

تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ دے دیا۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واوڈا کو تحریری جوابات کے لیے سوالنامہ دے دیا، جبکہ نیب نے فیصل واوڈا سے سوالات کے تحریری جوبات مانگ لیے،نیب نے فیصل واوڈا کو تحریری جوابات جمع کرانے کے لیے کچھ روز کی مہلت دے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close