نواز شریف کو واپسی پر جیل جانے سے بچانے کا انتظام کر لیا گیا، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) سینیٹر مسلم لیگ ن رانا مقبول کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیگی رہنما سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا گیا کہ ائیرپورٹ تو وفاقی حکومت کے نیچے ہے لیکن باہر پولیس صوبائی حکومتوں کی ہو گی۔ اگر نوازشریف ائیرپورٹ اترتے ہیں تو پولیس عدالتی احکامات مانے گی یا پھر وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کرے گی۔

جس کے جواب میں رانا مقبول نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔نوازشریف ضمانت کی روبکار کے ساتھ پاکستان میں لینڈ کریں گے اور پھر وہ کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔ جس دن نوازشریف کی ضمانت ختم ہو گی اس دن وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ رانا مقبول نے مزید کہا کہ مقبول ترین لیڈر کو تاحیات نااہل قرار دینا زیادتی ہے،یہ ایک ایسا فیصلہ تھا کہ پہلے تاریخ میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں آیا،اس متعلق قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا۔ شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔ نواز شریف نے بتایا کہ سفارتی پاسپورٹ میرے پاس کئی دن سے موجود ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں،

جس میں لانگ مارچ، نئے آرمی چیف کی تقرری، مہنگائی و دیگر امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close