اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کو اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیب مجاز اتھارٹی نے پبلک آفس ہولڈر ، اتھارٹی کے مالی فوائد اور اتھارٹی کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے فیصل واوڈا کو طلب کر لیا۔
نیب کے مطابق سابق وزیر آبی سائل فیصل واوڈا سے اختیارات کے غلط استعمال اور مالی فوائد کے الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔فیصل واوڈا کو دستیاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔فیصل واوڈا کو 17 نومبر 2022 کو دوپہر 2 بجے نیب اسلام آباد آفس جی سیکس میلوڈ میں طلبی کا نوٹس جار کیا گیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا کا سینیٹ کی نشست کے لیے نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فیصل واوڈا اب سینیٹر بھی نہیں رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔
الیکشن کمیشن میں فیصلے کے وقت حکومت کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا اور فرخ حبیب فارن فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں موجود تھے جب کہ فیصلے کے وقت درخواست گزار الیکشن کمیشن میں موجود تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس الیکشن کمیشن میں دو سال سے زائد عرصہ سے زیر سماعت تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں