تعلیمی اداروں میں چھٹی دیدی گئی

جہلم(پی این آئی)تعلیمی اداروں میں چھٹی دیدی گئی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر شہرجہلم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی۔نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔

ڈی او کاکہناہے کہ تعلیمی ادارے بند نہیں کئے، سکول سٹاف حاضری یقینی بنائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا پڑاؤ آج جہلم میں ہوگا،شہر کی دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بھی بند رہیں گے ،پولیس ترجمان کاکہناہے کہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کیلئے دیگر اضلاع سے نفری طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close