تحائف کے پیسوں سے بھرا بیگ اسلام آباد میں کس کے پاس پہنچا؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہےکہ تحائف کی فروخت کے پیسے ایک نجی جہاز کے بیگ میں آئے اور وہ بیگ اس وقت کے وزیراعظم کے پاس پہنچا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ یہ بات قابل ہضم نہیں کہ وہ پیسے وہیں پر رہے اور فرح گوگی نے استعمال کیے، میری انفارمیشن کے مطابق اور بعض اطلاعات کے مطابق وہ پیسے ایک بزنس مین جو عمران خان کے بہت قریب تھے ان دنوں میں،

ان کے نجی جہاز میں جو بیگ تھا وہ اسلام آباد آیا۔حامد میر نے بتایا کہ وہ بیگ پھر اس وقت کے وزیراعظم کے پاس پہنچا، اگر انہوں نے توشہ خانہ کے پیسے تھے جس سے انہوں نے بنی گالہ کی سڑکیں ٹھیک کرائی تھیں جو وہ خود کہتے ہیں تو ظاہر ہے دبئی سے پیسے اسلام آباد آئے تھے، بلیو ایریا میں منی چینجر سے ایکسچینج کرائے ہوں گے اسی سے سڑک بنائی ہوگی۔سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ یہ سوال ہیں ان کے جواب انہیں دینا پڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close