عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے کیا سوال پوچھ لیا؟

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انتخابات تاخیر سے بھی ہوئے تو پی ٹی آئی پھر کامیاب ہو گی۔ لانگ مارچ کے شرکا سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت میں معیشت ترقی کر رہی تھی ، سازش کے تحت حکمرانوں کو اقتدار پر بٹھایا گیا، ہمیں بتایا گیا شہباز شریف جینئس ہے، اس سے قابل کوئی نہیں ، اسٹیلبشمنٹ سے کہا تھا ان سے ملک نہیں سنبھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سال میں سب سے زیادہ مہنگائی گزشتہ سات ماہ کے دوران ہوئی ،

انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے ذمہ دار کون ہے؟ ان دو خاندانوں نے دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھایا ، خود امیر ہو گئے ، عوام مقروض ہو گئے ، ان کو جب خطرہ ہوتا ہے باہر بھاگ جاتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے مخاطب ہو کر عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب کے پاس تینوں لینڈ مارک کیسز ہیں، ارشد شریف ایسا صحافی تھا جس کے ضمیرکی کوئی قیمت نہیں تھی، اسے دھمکیاں دے کر ملک سے بھگایا گیا، اعظم سواتی کو تنقیدی ٹویٹ پر ننگا کر کے مارا گیا، کِدھرسے انصاف ملے گا چیف جسٹس صاحب اس لیے آپ کے پاس گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close