دعا بھٹو کا خلع کا دعویٰ واپس، حلیم عادل شیخ کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے شوہر کیخلاف خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے فیملی کورٹ ملیر میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جسے اب انہوں نے رہائشی بنیاد پر واپس لیا ہے۔

 

 

 

 

دعا بھٹو کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے جس وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لے رہی ہوں، درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔ یاد رہے کہ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے 25 اکتوبرکو فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close