عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد کیا تھا؟ بڑے تجزیہ کار کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) جیو نیوز کے پروگرام میں تجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، منیب فاروق، سہیل وڑائچ اور حفیظ اللہ نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد عام انتخابات کی تاریخ لینا تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کچھ بھی کہیں ان کا تمام تر مسئلہ نومبر کی تعیناتی کے اردگرد ہی گھومتا رہا ہے، عمران خان اپنی فرسٹریشن کی وجہ سے مقبول ہونے کے باوجود کچھ کرنہیں پارہے ہیں، ملک میں مارشل لاء لگ سکتا ہے لیکن انہیں الیکشن نہیں ملیں گے۔

ماہرین نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خلاف حملہ میں ان تینوں افراد کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پولیس کو نہیں دیا۔ اس سوال کے جواب میں کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے مارچ کا مقصد کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد ایف آئی آر درج کرانا نہیں عام انتخابات کی تاریخ لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے سڑکیں بند کرنا ، جلاؤ گھیراؤ کرنا اور عوام کو تنگ کرنا مناسب نہیں ہے، عمران خان نے اپنے نامزد تین افراد کے بغیر کاٹی گئی ایف آئی آر مسترد کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close