مہنگائی کا ایک اور طوفان، گیس کی قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافے کی تیاری

اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام پر گیس کمپنیوں نے مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کمپنیوں نے گیس قیمتوں میں 237 فیصد تک اضافہ مانگ لیا ہے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے اضافے کی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دی ہیں۔اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے۔سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 237 فیصد اضافہ مانگا ہے جس کے تحت قیمتوں میں 1294روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔

سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 1840روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 96 فیصد اضافے کی درخواست کی ہے جس کے تحت قیمت میں 667 روپے 44 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت 1360 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں