پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، نیا کنٹینر تیار کر لیا گیا، سیکیورٹی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیلئے نیا بلٹ پروف کنٹینر تیار کرنے کا فیصلہ، کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، مارچ کے روٹ پر چھتوں پر سنائپر بھی تعینات ہوں گے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر وزیر آباد میں ہوئے حملے کے بعد روک دیے جانے والے لانگ مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، مارچ کا جمعرات سے دوبارہ آغاز ہو گا، جبکہ مارچ کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے بھی کمر کس لی۔ اس حوالے سے منگل کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جمعرات سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پولیس حکام نے لانگ مارچ کی سکیورٹی کے بارے میں مجوزہ پلان پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو وزیرآباد سے راولپنڈی تک ہر شہر میں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔ لانگ مارچ کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ وزیر آباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کے روٹ پر 15ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ پولیس کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال انداز میں فرائض سرانجام دے۔ لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کمی جائے، لانگ مارچ کے گرد 2 درجاتی سکیورٹی حصار بنایا جائے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اورلانگ مارچ کے شرکاء کی فول پروف سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

 

کنٹینر پربلٹ پروف روسٹرم اوربلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ نیا بلٹ پروف کنٹینرتیار کیا جائے، ہرلحاظ سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں، ہر ضلع میں پولیس اور انتظامیہ کے آفیسرز کو کوآرڈینیشن کیلئے مامور کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں