اسلام آباد (آئی این پی)سعودی ولی عہداور وزیراعظم محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے۔پیر کو ایک نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کیحوالے سے بتایا کہ محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے اور ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آٹ پیکج ملنے کی توقع ہے جبکہ دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادرمیں 10 ارب ڈالرزسے آئل ریفائنری کیلئے سعودی عرب چین سے مل کر مدد کرے گا اور چینی کمپنیاں منصوبیکی تکمیل کیبعدابتدائی طورپرریفائنری چلائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں