کراچی، پی ٹی آئی سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کے سابق صدر سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال سے گرفتار کر لیا ہے، سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف کراچی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پارٹی کے سابق صدر سبحان علی ساحل کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقعہ ایک گھر سے تالا توڑ کر گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے پولیس نے سبحان علی ساحل کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close