تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شہری کی غلام سرور سے منتیں کرنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(پی این آئی )پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہری کی غلام سرور سے منتیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ایک شہری کی جانب سے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے منتیں کرتا رہا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں شہری کو سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان سے منتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔وہ سابق وفاقی وزیر سے التماس کر رہا ہے کہ اللہ کا واسطہ ہے مہربانی کریں ،

ہماری گاڑی میں خواتین ہیں ہم بری طرح ٹریف میں پھنس گئے ہیں اس کے جواب میں غلام سرورخان نے شہری کو کہا کہ اللہ کا واسطہ ہے یہاں سے چلے جائیں اور متبادل راستہ اختیار کر لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close