عمران خان کی عیادت کے لئے آئے وزرا ء کوہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،باہر سے ہی واپس جانا پڑا گیا

لاہور( آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کے لئے آنے والے صوبائی وزرا ء سردار شہاب الدین،غضنفر عباس اور فیاض الحسن چوہان کو شوکت خانم ہسپتال میں داخلے سے روک دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزراء سردار شہاب الدین، غضنفر چھینہ اور فیاض الحسن چوہان پارٹی چیئرمین عمران خان کی عیادت کے لئے شوکت خانم ہسپتال پہنچے تاہم سکیورٹی نے انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا،

اس دوران سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی پہنچ گئے تاہم گارڈز نے عمران اسماعیل کو اندر جانے دیا تاہم پہلے سے کھڑے صوبائی وزرا ء ایک دوسرے کا منہ ہی دیکھتے رہ گئے۔صوبائی وزرا ء سردار شہاب الدین اورغضنفر چھینہ نے متعدد بار عملے سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں جواب ملا کہ آپ کا نام ہی ملاقاتیوں کی فہرست میں موجود ہی نہیں اس لئے آپ اندر نہیں جاسکتے۔انتظامیہ کا جواب سننے کے بعد بھی صوبائی وزرا ء آدھا گھنٹہ گیٹ پر کسی بلاوے کا انتظار کرتے رہے تاہم بعد میں واپس روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close