اسحاق ڈار مزید 600ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائیں گے ، ماہر معاشیات کا دعوی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 600ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کیلئے تیار ہیں،وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے متوقع نئے منی بجٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تجربہ کار اسحاق ڈار 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کیلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار پانچواں منی بجٹ جلد پیش کریں گے، عوام کو چاہیے کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close