ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما اور امور کشمیر کے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کو خطرناک دھمکی دے دی ہے۔ اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کا اعلان جمعہ کو کریں گے۔ انہوں نے خطرناک دہمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر بے بنیاد گرفتاری ہوئی تو یاد رکھیں ان کا ڈسا پھر پانی بھی نہیں مانگتا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان عمران خان جمعہ کو کر رہے ہیں، یہ وہ لانگ مارچ نہیں جو ہم بار بار کریں۔ یہ ایک حتمی لانگ مارچ ہے اس لیے یہ نتیجہ خیز ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں