سینئر ن لیگی لیڈر نے عمران خان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

فیصل آباد (پی این آئی) ن لیگی عابد شیر علی نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیاہے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ توشہ چور کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی رو سے فوجداری مقدمہ درج کر کے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مصنوعی تقدس اور شرافت کا لبادہ چاک ہو چکا ہے۔

عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ڈیکلیئرڈ چور اور کرپٹ ثابت ہوا ہے، اس کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ہی ہونا چاہیے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری گرفتار کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں