توشہ خانہ کیس کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کیا کرنے جارہا ہے؟ اضافی سیکیورٹی طلب

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس کا فیصلہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتظامیہ سے سکیورٹی مانگ لی، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے،سکیورٹی ریڈزون اور الیکشن کمیشن کے اطراف میں تعینات کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ سے سکیورٹی مانگ لی ہے، الیکشن کمیشن نے پولیس کی بھاری نفری کیلئے خط لکھ دیا ہے، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے۔توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے موقع پر ریڈزون اور الیکشن کمیشن کے اطراف میں سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔ خیال رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل 2 بجے سنائے گا، اس سلسلے میں عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے، الیکشن کمیشن نے19 ستمبر کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close