حکومت کی تعلیمی اداروں میں خطاب کرنے پر عمران خان پر شدید تنقید

اسلام آبا د(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سرگودھا یونیورسٹی میں کیے گئے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو انتشار کا میدان بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈد فتنے نے چار سال چور چور کا تماشہ لگا کر عوام کو بے روزگار اور ملک کو غریب اور کمزور کیا،

عمران خان نے چار سال قانون کو یرغمال بنائے رکھا اور الزام ثابت نہ ہوا۔واضح رہے کہ سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کو تباہ کرنا ہو تو اس پر چوروں کو مسلط کردیں اسے تباہ کرنے کے لیے کسی دشمن کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close