لاہور (پی این آئی) لاہور میں منعقد ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے جرمن صحافی کو آٹھ گھنٹے تک ائر پورٹ پر روک کر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جرمن صحافی اسٹیون بٹلر کو ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے روکے رکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیون بٹلر کی آمد پر ایف آئی اے کے امیگریشن حکام نے وفاقی وزارتِ داخلہ سے رابطہ کیا اور وزارتِ داخلہ کی منظوری کے بعد صحافی اسٹیون بٹلر کو داخلے کی اجازت مل گئی۔
یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیون بٹلر کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کر رکھا تھا اور انہیں 2019ء میں پاکستان آنے پر ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ اسٹیون بٹلر صحافیوں کے تحفظ کی غیر ملکی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے عہدے دار ہیں جو اب لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں